چین نے صیہونی ریاست کو خطرناک کھیل کھیلنے سے روکا، ایران کے حق میں کھڑا!”

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے صیہونی ریاست کی جانب سے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کو ایک خطرناک اور ناقابل قبول روایت قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا کہ چین ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں کھڑا ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

وانگ ای نے واضح کیا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور طاقت کے بے جا استعمال سے کبھی پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ چین کا موقف ہے کہ علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تمام فریقین کو سفارتی اور پرامن طریقے اپنانے چاہئیں تاکہ خطے میں استحکام اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور چین کا یہ مؤقف عالمی برادری کے لیے ایک اہم پیغام سمجھا جا رہا ہے کہ طاقت کے ذریعے مسائل کا حل نہیں نکالا جا سکتا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں