اسرائیل-ایران جنگ کے تناؤ میں امریکی سفارتخانہ کا اسرائیل میں مقیم امریکیوں کو پناہ گاہوں میں چھپنے کی ہدایت.

موجودہ اسرائیل-ایران کشیدگی کے پیش نظر، امریکی سفارتخانہ نے اسرائیل میں موجود تمام امریکی شہریوں اور ان کے اہلخانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تا اطلاع ثانی پناہ گاہوں میں رہیں اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔

سیکیورٹی صورتحال کی نزاکت کے باعث، یروشلم اور تل ابیب میں امریکی قونصلر دفاتر اور سفارتخانہ بند رہیں گے۔ امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ اس وقت سفارتخانہ اپنی محدود صلاحیتوں کی وجہ سے امریکی شہریوں کو ملک سے نکالنے یا ان کی فوری مدد کرنے کے قابل نہیں ہے، جس سے وہاں موجود امریکیوں کی صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔

اسرائیل کی ہوم فرنٹ کمانڈ کے حفاظتی احکامات کی روشنی میں امریکی شہریوں کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر ضروری حرکت سے گریز کریں اور حفاظتی پناہ گاہوں میں رہ کر خود کو محفوظ بنائیں۔

یہ اقدام اسرائیل میں بڑھتے ہوئے خطرات اور ممکنہ فوجی کارروائیوں کے تناظر میں لیا گیا ہے، جس سے خطے کی کشیدہ صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہوتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں