20 کروڑ صارفین کا سنگ میل عبور: پی ٹی اے اور موبائل آپریٹرز کی جانب سے مفت ڈیٹا اور منٹس کا تحفہ.

پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے، جہاں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس خوشی کے موقع پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ملک کے تمام موبائل نیٹ ورک آپریٹرز نے صارفین کے لیے ایک خصوصی تحفے کا اعلان کیا ہے۔

20 جون 2025 کو، تمام نیٹ ورک صارفین کو 24 گھنٹوں کے لیے بالکل مفت 2 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا اور 200 آن نیٹ منٹس فراہم کیے جائیں گے۔

یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے کسی بھی نیٹ ورک سے صرف #2200* ڈائل کریں۔

حکام کے مطابق، یہ پیشکش صارفین کی وفاداری اور ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی میں ان کے کردار کے اعتراف کے طور پر کی جا رہی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں