“بیٹی نے پسند کی شادی کی، غیرت میں آ کر قتل کیا” — نوشہرہ ورکاں میں دو بہنوں کے قتل کا معمہ حل.

گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں قتل ہونے والی دو بہنوں کے کیس میں نیا موڑ، والدین نے پولیس کی تفتیش میں اعتراف کر لیا کہ قتل انہوں نے خود کیا تھا۔
پولیس کے مطابق، والد نے بیان دیا کہ بڑی بیٹی تانیہ نے پسند کی شادی کر لی تھی، جو ان کی مرضی کے خلاف تھی۔ چھوٹی بہن انیلہ نکاح میں شامل تھی اور بڑی بہن کی حمایت کر رہی تھی۔ جب یہ بات اٹلی میں مقیم والد کو معلوم ہوئی تو وہ فوری واپس پاکستان آیا۔ 18 مئی کو اس نے بیوی کے ساتھ مل کر دونوں بیٹیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کو شک کیسے ہوا؟
جائے وقوعہ پر ڈکیتی کا کوئی ثبوت نہ ملا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں کوئی اجنبی نظر نہ آیا۔
والدین کے بیانات تضادات سے بھرپور تھے۔
جب والدین سے دوبارہ تفتیش کی گئی تو وہ ٹوٹ گئے اور اعتراف کر لیا کہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا۔
Load/Hide Comments