وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا اعلان: “پٹرول مزید مہنگا نہیں ہوگا، جلد خوشخبری ملے گی۔”
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے حالیہ میڈیا گفتگو میں عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ایک اہم یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں پٹرول مزید مہنگا نہیں کیا جائے گا، اور حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
رات بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ متوقع!”
انہوں نے واضح کیا کہ وزارت خزانہ نے ان کی وزارت کو فی الوقت سبسڈی فراہم نہیں کی، جس کی وجہ سے قیمتوں میں کمی کا فوری فیصلہ ممکن نہیں ہوا۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور جلد ایسی پالیسیاں متعارف کروائی جائیں گی جن سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
علی پرویز ملک نے امید دلائی:
“ان شاء اللہ، ہم آپ کو جلد اچھی خبریں سنائیں گے۔ ہمارا مقصد عوام پر بوجھ کم کرنا ہے، نہ کہ مزید دباؤ ڈالنا۔”
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں، ڈالر کی شرحِ تبادلہ، اور اندرونِ ملک ٹیکس پالیسیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے، تاکہ ہر ممکن حد تک عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے اوگرا، وزارت خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل مشاورت کی بات کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے




