پہلگام حملے کے بعد بھارتی کرکٹرز بھی نفرت کی سیاست کا حصہ بن گئے!

بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ اب بھارتی کرکٹرز بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگے ہیں۔ سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ ہر قسم کی کرکٹ ختم کر دینی چاہیے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی پی سی بی کو دھمکی دی ہے۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ ہم حکومت کی ہدایات کے مطابق اقدامات کریں گے۔ پاک بھارت کشیدگی اب کھیل کے میدانوں میں بھی واضح طور پر نظر آ رہی ہے، جبکہ 2008 کے بعد سے دونوں ممالک نے مکمل دو طرفہ کرکٹ روابط منقطع کر رکھے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں