علیزے شاہ نے ناقدین کو دے دیا کرارا جواب

خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ نے نفرت آمیز رویہ اختیار کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دوسروں کے لیے نرم دلی کا مظاہرہ کریں، کیونکہ بظاہر مضبوط نظر آنے والے لوگ بھی اندر سے کمزور ہو سکتے ہیں۔
علیزے شاہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے بولڈ انداز، خود اعتمادی، اور تنقید کا حوصلے سے سامنا کرنے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔
حال ہی میں علیزے کو ان کے لباس اور سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے مواد پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس کے ردِعمل میں علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میں کچھ بھی کروں، پھر بھی تنقید کا نشانہ کیوں بنتی ہوں؟ میں جو بھی کرتی ہوں، لوگ میرے خلاف ہو جاتے ہیں۔”
Load/Hide Comments