بارہمولہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام سویلین ڈرون پروازوں پر فوری پابندی عائد۔

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں حکام نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام سویلین ڈرون آپریشنز کی اجازتیں فوری طور پر معطل کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ حالیہ کشیدہ حالات اور ڈرون سرگرمیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی .
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں جموں و کشمیر میں ڈرون کی مشتبہ سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے سیکیورٹی ادارے مزید چوکنا ہو گئے ہیں ۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پابندی کا احترام کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔
Load/Hide Comments