پنجاب اسمبلی میں سیاست کے ساتھ ساتھ فیشن کا بھی چرچا!

آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایک دلچسپ لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کے خوبصورت لباس کی برملا تعریف کی۔ اجلاس کی سنجیدہ فضا میں یہ لمحہ ایک خوشگوار تبدیلی کا باعث بنا، اور اسمبلی فلور پر کئی چہروں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔
حنا پرویز بٹ جو ہمیشہ اپنی باوقار اور نفیس اندازِ لباس کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، آج بھی خوبصورت لباس اور پُروقار انداز میں اسمبلی پہنچیں۔ اسپیکر کی جانب سے تعریفی کلمات سن کر انہوں نے شکریہ ادا کیا اور اجلاس کی کارروائی میں واپس شامل ہو گئیں۔
سیاسی حلقوں میں اس واقعے کو ایک ہلکی پھلکی مگر مثبت روایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کی خوبیوں کو سراہا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments