“مہنگائی کا ایک اور وار — چینی کی قیمت میں 38 روپے کا دھماکہ خیز اضافہ!”

شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر، سندھ کے دارالحکومت کراچی میں چینی کی سرکاری قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ڈویژنل کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی فی کلو ہول سیل قیمت 38 روپے اضافے کے بعد 160 روپے ہو گئی ہے، جبکہ ریٹیل قیمت 125 روپے سے بڑھ کر 163 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل چینی کی ہول سیل قیمت 122 روپے اور ریٹیل قیمت 125 روپے تھی۔
یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مہنگائی پہلے ہی عوام کے لیے ایک کمر توڑ مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ صارفین کے لیے یہ نیا نرخ ایک اور مالی بوجھ بن کر سامنے آیا ہے، خاص طور پر رمضان اور عید کے بعد کے اس عرصے میں جب عام طور پر روزمرہ اشیاء کی طلب بڑھ جاتی ہے۔
آپ کے خیال میں اس اضافے کی وجہ واقعی مارکیٹ کی صورتحال ہے یا کچھ اور عوامل بھی کارفرما ہیں؟
Load/Hide Comments