سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک اور سانحہ: ٹک ٹاکر آیت مریم شوہر کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار

لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر آیت مریم کو گھریلو تنازعے پر مبینہ طور پر اُس کے شوہر نے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم کو فوری کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

آیت مریم کی سوشل میڈیا پر ہزاروں فالوورز تھیں اور وہ متحرک انداز میں ویڈیوز شیئر کرتی تھیں۔ ان کی اچانک موت نے مداحوں کو صدمے میں ڈال دیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر “انصاف دلاؤ آیت مریم” کے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں