پہلگام حملے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش قابل مذمت قرار

سینیٹ آف پاکستان نے ایک متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے پہلگام حملے کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ملکی سلامتی، خودمختاری اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

قرارداد میں بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سیاسی مقاصد کے تحت گھڑا گیا پروپیگنڈا قرار دیا گیا اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ خطے کے امن کو داؤ پر لگانے والے ایسے اقدامات کا نوٹس لے۔

پاکستان کا مؤقف دوٹوک اور واضح: الزام تراشی کے بجائے شواہد کی زبان میں بات کی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں