“ایمن خان اور منال خان نے اپنے دلکش انداز سے بھائی کی مہندی کی تقریب کو چار چاند لگا دیے۔”

پاکستان کی مقبول ترین اداکارائیں، ایمن خان اور منال خان، ان دنوں اپنے پیارے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات میں خوشیوں کے رنگ بکھیر رہی ہیں۔ کراچی میں منعقدہ مہندی کی تقریب میں دونوں بہنیں نہایت دلکش انداز میں جلوہ گر ہوئیں، جہاں ایمن خان نے گلابی انارکلی فراک زیب تن کیا، جس پر نفیس دھاگے کا کام، سنہری دبکا اور کورے کے ساتھ نازک موتیوں کی سجاوٹ موجود تھی۔ ان کا ہلکا میک اپ اور سادہ ہیئر اسٹائل ان کے قدرتی حسن کو مزید نکھار رہا تھا۔ دوسری جانب منال خان ہلکے پیرٹ گرین اور گہرے گلابی رنگ کے دیدہ زیب لہنگے میں جلوہ افروز ہوئیں، جس پر سنہری دھاگا ورک، سیکوئنز اور دبکے کی باریک کڑھائی نے ان کے لباس کو مزید شاہانہ انداز بخشا۔ منال نے بھی کم سے کم میک اپ اور سادہ چوٹی کے ساتھ اپنی خوبصورتی میں سادگی کا حسین رنگ شامل کیا۔ تقریب میں دلہن صبا نارنجی اور سبز لباس میں اور دولہا معاذ سرسوں کے شلوار سوٹ اور سبز شیروانی میں نہایت جچے سجھے نظر آئے۔ اہل خانہ اور عزیزوں کی موجودگی میں مہندی کی یہ تقریب ایک خوبصورت اور یادگار لمحہ بن گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں