یمن سے اسرائیل کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ—ایئرپورٹ بند، ہر طرف تباہی کے مناظر۔

یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل سے کامیاب حملہ کر کے خطے میں ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ میزائل اسرائیل کے گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے احاطے میں گرا، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے اور ایک گاڑی اور سڑک کو شدید نقصان پہنچا۔ اسرائیل کا جدید ترین دفاعی نظام اس میزائل کو روکنے میں ناکام رہا، جس کا اعتراف خود اسرائیلی فوج نے بھی کر لیا ہے۔
حملے کے بعد ایئرپورٹ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا اور تمام پروازیں معطل کر دی گئیں، جس سے نہ صرف فضائی ٹریفک متاثر ہوئی بلکہ عوام میں شدید خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔ حوثی ترجمان نے اعلان کیا کہ گوریان ایئرپورٹ اب محفوظ مقام نہیں رہا اور مزید حملوں کا امکان بھی ظاہر کیا۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور اسرائیل حوثیوں کو ایران کا حامی گروہ قرار دے چکا ہے۔ اس حملے نے نہ صرف اسرائیلی سیکیورٹی نظام پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں بلکہ خطے میں ایک بڑی جنگ کے خدشے کو بھی جنم دے دیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں