ایلات پر نامعلوم جنگی طیارے کی بمباری—اسرائیل کے آئرن گنبد میں دراڑ یا کسی بڑے کھیل کا آغاز؟

اسرائیل کے جنوبی شہر ایلات میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک نامعلوم جنگی طیارہ فضائی حدود میں داخل ہوا، چند لمحے فضا میں چکر لگائے، اور پھر بمباری کر کے واپس چلا گیا۔ حیران کن طور پر اسرائیلی فضائیہ اور سیکیورٹی نظام طیارے کو روکنے میں ناکام رہا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کی رفتار اور بلندی اس قدر خاص تھی کہ آئرن گنبد اور دیگر ریڈار سسٹمز اسے بروقت ٹریس نہ کر سکے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ طیارہ کس ملک کا تھا یا کس گروہ نے یہ حملہ کیا۔ نہ ہی کوئی تنظیم یا ریاست اس واقعے کی ذمے داری قبول کر رہی ہے۔

ایلات جیسے اہم سیاحتی اور فوجی شہر میں اس نوعیت کا حملہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے:

کیا یہ اسرائیلی ڈیفنس سسٹم کے لیے ایک وارننگ ہے؟

کیا یہ کسی نئے محاذ کا پیش خیمہ ہے؟

یا یہ حملہ ایران، یمن، حزب اللہ یا کسی تیسرے فریق کی طرف سے ایک پیغام تھا؟

اسرائیلی انٹیلیجنس اور فوج اب اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے، جبکہ عوام اور میڈیا میں خدشات اور خوف کی فضا چھا گئی ہے۔ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ علاقائی کشیدگی جس سطح پر پہنچ چکی ہے، وہاں اب کوئی بھی سرحد، کوئی بھی دفاعی لائن محفوظ نہیں سمجھی جا سکتی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں