“سرحدیں جُدا کر سکیں نہ انسانیت—گورنر سندھ کا انسان دوست قدم، مفلوج نوجوان کے علاج کا وعدہ”

انڈیا اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایک انسانیت بھرا واقعہ سامنے آیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس نوجوان پاکستانی کی مکمل طبی معاونت کا وعدہ کیا ہے، جو برسوں قبل اپنی انڈین والدہ سے بچھڑ گیا تھا اور اب مفلوجی کا شکار ہے۔
یہ خبر عرب نیوز میں شائع ہوئی تھی جس کے بعد گورنر سندھ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس نوجوان کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔
یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سخت تعلقات کے باوجود انسانیت، ہمدردی اور خلوص کی ایک مثبت مثال بن کر سامنے آیا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ:
“یہ انسانیت کا معاملہ ہے، سیاست سے بالاتر۔”
یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ سیاسی سرحدیں دلوں کو جُدا نہیں کر سکتیں، اور مشکل وقت میں انسانیت ہی سب سے بڑی پہچان ہوتی ہے
Load/Hide Comments