“برطانیہ نے اسرائیل سے تجارتی بات چیت روکی — کیا اب برٹش پاکستانیوں کا دباؤ رنگ لا رہا ہے؟”

برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ جاری آزادانہ تجارت کے مذاکرات کو فی الحال معطل کر دیا ہے، جو کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تشویش کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد برٹش پاکستانی اراکینِ پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صرف علامتی بیانات تک محدود نہ رہے بلکہ اسرائیل کے خلاف مزید عملی اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔ ان اراکین کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تجارتی تعلقات کی معطلی ایک اہم قدم ہے، لیکن جب تک ٹھوس اور مسلسل دباؤ نہ ڈالا جائے، اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments