اسلام آباد میں کار حادثہ: پرانا بجلی کا کھمبا گر کر دو افراد جاں بحق، تین خواتین معجزانہ طور پر بچ گئیں۔

یہ حادثہ نہایت افسوسناک اور دل ہلا دینے والا ہے۔
منڈی موڑ، اسلام آباد میں ایک بوسیدہ اور خستہ حال بجلی کا کھمبا اچانک گر گیا، اور ایک چلتی ہوئی کار پر آن گرا۔ کار میں موجود باپ اور بیٹا جو فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے، موقع پر ہی جامع شہادت نوش کر گئے۔ یہ ایسا سانحہ ہے جس نے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ ہر حساس دل کو سوگوار کر دیا ہے۔

لیکن یہ بھی اللہ کی شان ہے کہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تین خواتین معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔
یقیناً یہ سب اللہ کی حکمت، قدرت اور رحم کا مظہر ہے۔

💔 یہ سانحہ صرف ایک حادثہ نہیں، ایک سوال ہے:

کب تک عوام کی جانیں ان بوسیدہ انفرا اسٹرکچر کی نذر ہوتی رہیں گی؟

کیا متعلقہ ادارے اس حادثے کا نوٹس لیں گے؟

کیا شہروں کی ترقی کا مطلب صرف عمارتیں بنانا ہے، یا موجودہ نظام کو محفوظ بنانا بھی؟

اللّٰہ تعالیٰ دونوں مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبروں کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے،
اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں