چلی اور ارجنٹائن 7.4 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے، سونامی کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا۔

جمعہ، 2 مئی 2025 کو جنوبی چلی اور ارجنٹائن کے ساحلی علاقوں میں 7.4 شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز ڈریک پیسج میں تھا۔ زلزلے کی شدت کے باعث چلی کے میگالانس اور انٹارکٹیکا کے علاقوں میں سونامی الرٹ جاری کیا گیا اور احتیاطی تدابیر کے طور پر ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
زلزلے کے بعد چلی کے صدر گیبریل بورک نے ہنگامی اجلاس طلب کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ تاہم، بعد میں سونامی الرٹ کو ختم کر دیا گیا کیونکہ کوئی بڑا نقصان یا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
یہ زلزلہ 1949 کے بعد اس خطے میں سب سے شدید زلزلہ تھا، جس کے بعد 50 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔
چلی اور ارجنٹائن کے حکام نے فوری ردعمل دیتے ہوئے عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا، اور موجودہ صورتحال پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔
Load/Hide Comments