“کیا ’دی سمپسنز‘ نے بھارت کے ایٹمی حملے کی پیش گوئی کی؟”

مشہور اینی میٹڈ سیریز دی سمپسنز ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، اور اس بار وجہ ہے پاکستان پر بھارت کے ممکنہ ایٹمی حملے کا ذکر۔ سوشل میڈیا پر ایک کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جسے لوگ “خوفناک پیش گوئی” قرار دے رہے ہیں۔ یہ کلپ سیزن 11 کی قسط “بارٹ ٹو دی فیوچر” سے لیا گیا ہے، جو سن 2000 میں نشر ہوئی تھی۔

کلپ میں سیریز کا کردار کرسٹی دی کلاؤن طنزیہ انداز میں کہتا ہے: “پاکستان اور پین کیک میں کیا فرق ہے؟” پھر خود ہی جواب دیتا ہے: “میں نے کبھی کوئی پین کیک نہیں دیکھا جس پر بھارت نے ایٹم بم گرایا ہو!” اس جملے کے بعد اس کا بےحسی سے کہنا، “کیا ہوا؟ بہت جلدی بول دیا؟”، سامعین کو حیرت میں ڈال دیتا ہے۔

یہ سین بظاہر مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا، مگر آج جب بھارت کی جارحیت اور جنگی جنون کی خبریں روز سامنے آ رہی ہیں، تو لوگ اسے ہنسی سے زیادہ سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین کا کہنا ہے کہ دی سمپسنز کی پیش گوئیاں اکثر سچ ثابت ہوتی ہیں، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ سین صرف ایک “مزاق” ہی رہے۔

اس کلپ نے بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا واقعی انٹرٹینمنٹ کی دنیا کبھی کبھار مستقبل کے خدشات کو بھانپ لیتی ہے؟ یا پھر یہ محض اتفاق ہے؟
جو بھی ہو، پاکستان اور بھارت جیسے ایٹمی ممالک کے تناظر میں یہ کلپ اب محض ایک پرانا لطیفہ نہیں رہا — بلکہ ایک تلخ سوال بن چکا ہے:
اگر یہ کل مذاق تھا، تو کیا یہ کل کو حقیقت بھی بن سکتا ہے؟

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں