“سوات کے مرکزی علاقے مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، لیکن خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔”

سوات کے علاقے مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن میں تھا اور اس کی گہرائی 156 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈز تک جاری رہے، لیکن خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں