ایلون مسک ٹرمپ انتطامیہ سے مستعفی.

ایلون مسک، جو ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ہیں، نے 20 جنوری 2025ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں “ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی” (ڈوج) کے سربراہ کے طور پر کام شروع کیا۔ ان کے سخت اقدامات، جیسے یو ایس ایڈ کی بندش، ملازمین کی برطرفی اور متنازع اصلاحات، شدید عوامی ردعمل کا باعث بنے۔ “ٹیسلا ٹیک ڈاؤن” تحریک کے تحت دنیا بھر میں 500 سے زائد مظاہرے ہوئے، جن میں ٹیسلا گاڑیوں کو جلانے اور کمپنی کو نقصان پہنچانے کے واقعات بھی شامل تھے۔

مسک کی یورپی سیاست میں مداخلت نے مزید تنازعات کو جنم دیا، جس سے ٹیسلا کی یورپ میں فروخت 59 فیصد کم ہوگئی۔ بڑھتے دباؤ کے باعث 2 اپریل کو انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ ان کے دورِ حکومت میں 600 سے زائد مظاہرے اور قانونی چیلنجز سامنے آئے، جبکہ ٹیسلا کے شیئرز میں شدید گراوٹ دیکھی گئی۔ ان کے سیاسی اقدامات کے اثرات طویل عرصے تک محسوس کیے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں