شکریہ کہنے سے بھی اے آئی کی توانائی خرچ ہوتی ہے؟ ماہرین کی تنبیہ

ڈیلی سٹار کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس کو بار بار “شکریہ” جیسے چھوٹے جملے کہنا بھی توانائی کے غیر ضروری استعمال کا باعث بن سکتا ہے۔ لنکڈ ان کی ایک ماہر نے خبردار کیا ہے کہ ایسے چھوٹے جملے کو پروسیس کرنے میں بھی وہی توانائی لگتی ہے جتنی ایک مکمل جواب دینے میں خرچ ہوتی ہے۔

یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ChatGPT کے بجلی اور پانی کے استعمال پر تنقید میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، روزانہ کی بنیاد پر یہ اے آئی ماڈل لاکھوں گھروں کے برابر بجلی استعمال کرتا ہے، اور ہر گفتگو میں پانی کی بھی خاصی مقدار خرچ ہوتی ہے۔ اوپن اے آئی کے سی ای او نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ صارفین کی مہذب بات چیت — مثلاً بار بار شکریہ کہنا — نے کمپنی کے بجلی کے بل میں لاکھوں ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اے آئی کی توانائی کی کھپت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے عالمی پانی اور بجلی کے وسائل پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اس لیے صارفین کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ چیٹ بوٹس سے مختصر اور مؤثر بات چیت کریں اور غیر ضروری جملوں سے گریز کریں تاکہ توانائی اور وسائل کی بچت ہو سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں