“فیلڈ مارشل عاصم منیر کا قوم کے نام پیغام: یہ اعزاز صرف میرا نہیں، پوری قوم کا ہے”

پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو حال ہی میں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ یہ اعزاز انہیں آپریشن “بنیان مرصوص” میں دشمن کو فیصلہ کن شکست دینے اور ملکی دفاع میں بے مثال قیادت کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی تجویز پر اس ترقی کی منظوری دی، اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کو اعتماد میں لیا گیا۔
اس ترقی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اور یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص طور پر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتے ہیں۔ انہوں نے صدر پاکستان، وزیرِاعظم اور کابینہ کے اعتماد کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں فیلڈ مارشل کا عہدہ صرف دو بار دیا گیا ہے: پہلی بار جنرل ایوب خان کو 1959 میں اور دوسری بار جنرل عاصم منیر کو 2025 میں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں