بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی،وزیراعظم نے قوم کوخوشخبری سنادی

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اوسطاً 7.5 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جس سے گھریلو، صنعتی، تجارتی اور زرعی صارفین کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ اسلام آباد میں میری ٹائم شعبے سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ کمی کئی ماہ کی محنت اور اصلاحات کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے، جو مستقبل میں مزید بہتر نتائج دے گا۔ قیمتوں میں یہ کمی معیشت کو مستحکم کرے گی، برآمدات، مقامی پیداوار، اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس فائدے کو بھی عوام تک پہنچانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جیسے پچھلی بار وعدے کے مطابق بجلی میں ریلیف دیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments