حاجیوں کے لیے بڑی خوش خبری!!!

سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں 10,000 مزید عازمین کی گنجائش کا اضافہ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے حالیہ رابطے کے نتیجے میں ہوا۔ پاکستان نے یہ درخواست ان شہریوں کے لیے کی تھی جو مقررہ تاریخ تک حج کی رجسٹریشن نہیں کرا سکے تھے۔ اس اضافے سے مزید 10,000 پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
Load/Hide Comments