گرمی کی شدت بڑھی، پنجاب بھر کے طلبہ کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی!

پنجاب حکومت نے اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات یکم جون 2025 سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو 15 اگست تک جاری رہیں گی۔ تعطیلات کا فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور والدین کی سہولت کے پیش نظر بڑھتی ہوئی گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاہم اگر درجہ حرارت مزید بڑھا تو چھٹیاں پہلے بھی دی جا سکتی ہیں۔ محکمہ تعلیم نے اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں، جبکہ والدین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ تازہ ترین اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تبدیلی سے باخبر رہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں