اہم اپڈیٹ: آصف علی زرداری کورونا وائرس سے محفوظ قرار۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔ یہ اطلاع ڈاکٹر عاصم حسین نے دی ہے، جو ان کے ذاتی معالج بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر زرداری کی طبیعت اب بہتر ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
چند روز قبل صدر کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ تاہم اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔
صدر کی صحت یابی کی خبر سن کر عوام اور پارٹی کارکنان نے سکھ کا سانس لیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments