“بھارت 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ آور ہوسکتا ہے” — عطاء تارڑ کا سنگین انکشاف

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر پاکستان کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کی بنیاد پہلگام واقعے کے بےبنیاد الزامات پر رکھی گئی ہے۔

تارڑ کا کہنا تھا کہ مصدقہ انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق بھارت داخلی سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لیے شدت پسندی کو ہتھیار بنا رہا ہے، جو نہ صرف خطرناک بلکہ افسوسناک ہے۔ پاکستان نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، لیکن بھارت نے جواب میں تصادم کا راستہ اپنایا۔

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے کوئی فوجی مہم جوئی کی، تو پاکستان اس کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ اگر خطے میں کشیدگی بڑھی تو ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔

تارڑ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کا غیرجانبدار تحقیقات سے فرار اس بات کا ثبوت ہے کہ اصل مقصد سچائی نہیں بلکہ جنگی جنون اور سیاسی مفاد ہے۔ پاکستان کی قوم اور افواج ہر قیمت پر ملکی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں