“بھارت بوکھلا گیا، رابن رافیل کی سچائی برداشت نہ ہوئی!” — سابق امریکی نائب وزیر خارجہ کے بیان پر بھارتی میڈیا کا منفی پروپیگنڈا

نجی پاکستانی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ رابن رافیل نے جب کشمیر، پاکستان اور بھارت کے حوالے سے غیر جانبدارانہ اور حقائق پر مبنی موقف اپنایا، تو بھارتی میڈیا تِل ملانے لگا اور ایک بار پھر پرانی، بےبنیاد کہانیاں لے کر میدان میں آ گیا۔

رابن رافیل نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش ایک مثبت اور تعمیری قدم ہے، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اس اعتدال پسند اور متوازن رائے نے بھارتی میڈیا کو ناراض کر دیا، اور اس نے ایک مرتبہ پھر ان پر ماضی میں پاکستان کے مفاد میں کام کرنے کے بے بنیاد الزامات دہرانے شروع کر دیے۔

یاد رہے کہ رابن رافیل پر کبھی بھی کسی امریکی عدالت میں کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، بلکہ وہ ان تمام الزامات سے کلیئر ہو چکی ہیں۔ ان پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنا نہ صرف آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے، بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ بھارتی میڈیا اختلافِ رائے اور سچ سننے کا حوصلہ نہیں رکھتا۔

بھارتی میڈیا کی اس مہم کا مقصد نہ صرف سچ دبانا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو کمزور کرنے کی ایک اور ناکام کوشش بھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں