شدید گرمی نے تعلیمی شیڈول کو بدل دیا — پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی!

🔥 شدید گرمی نے تعلیمی شیڈول کو بدل دیا — پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی!

محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیشِ نظر اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے دینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کا کہنا ہے کہ اگر گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تو چھٹیوں کا آغاز ممکنہ طور پر ایک ہفتہ پہلے بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ بچوں، والدین اور اساتذہ کی صحت و حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شدید موسم کے منفی اثرات سے تعلیمی سرگرمیوں کو بچایا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں