“آئی پی ایل کرکٹ نہیں، ریسلنگ کا میدان بن گئی؟ شبمن گل نے ابھیشیک شرما کو لات مار دی!”

بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیل کا وقار ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گیا جب گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل نے میدانِ کرکٹ کو غصے اور جارحیت کا اکھاڑا بنا دیا۔ احمد آباد میں کھیلے گئے میچ کے دوران شبمن گل نے سن رائزرز حیدرآباد کے بیٹر ابھیشیک شرما کو مبینہ طور پر وقت ضائع کرنے پر لات مار دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

یہ واقعہ 14ویں اوور کے دوران پیش آیا جب گجرات ٹائٹنز نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل پر ڈی آر ایس لیا اور اسی دوران ابھیشیک شرما فزیو سے علاج کروا رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق شبمن گل کو محسوس ہوا کہ یہ تاخیر جان بوجھ کر کی جا رہی ہے، جس پر انہوں نے غصے میں آ کر غیرپیشہ ورانہ ردعمل دیا۔

اس سے قبل کلدیپ یادیو کی جانب سے اپنے ہی ٹیم میٹ رنکو سنگھ کو تھپڑ مارنے کا واقعہ بھی خبروں کی زینت بنا تھا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لگاتار دو میچز میں اس قسم کے پُرتشدد واقعات نے آئی پی ایل کو “جینٹل مین گیم” سے ہٹا کر ایک جارحانہ اور غیر مہذب ماحول میں تبدیل کرنے کے خدشات کو جنم دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں