“عرفان نیازی کا جادو، لاہور سے جیت چھین کر ہیرو بن گئے!”

پاکستان سپر لیگ 9 کے سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز کے نوجوان بلے باز عرفان خان نیازی نے لاہور قلندرز کے خلاف ناقابلِ یقین کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلوائی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی چھا گئے۔ 16 گیندوں پر 35 رنز کی دھواں دار اننگز، فخر زمان کا اہم رن آؤٹ، اور شاندار کیچ—عرفان کی آل راؤنڈ پرفارمنس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ میدان میں ان کی حاضر دماغی اور اعتماد نے سب کو متاثر کیا، جس پر ناقدین اور مداح یک زبان ہو گئے کہ “یہی ہے پاکستان کرکٹ کا اگلا ستارہ!” 9 میچز میں 8 کیچز اور 140 سے زائد اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ عرفان نیازی نے PSL 9 میں “ایمرجنگ پلیئر” اور “فیلڈر آف دی ٹورنامنٹ” کے اعزازات بھی اپنے نام کر لیے، اور اب سوشل میڈیا پر وہ مسلسل ٹاپ ٹرینڈ میں ہیں۔
Load/Hide Comments