اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کا جشن — ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے دھول چٹا دی

پاکستان سپر لیگ 10 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز کا ہدف دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 17 اوورز میں ہدف پورا کر کے اپنی مسلسل پانچویں فتح حاصل کر لی۔ دوسری جانب ملتان سلطانز کی کارکردگی اب تک مایوس کن رہی ہے، اور وہ صرف ایک میچ میں کامیاب ہو سکی ہے۔
اسلام آباد کی جانب سے بیٹنگ میں تیزی، اور بولرز کی حکمتِ عملی نے فتح کی راہ ہموار کی۔ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور شائقین پرجوش، یونائیٹڈ اب ٹائٹل کی دوڑ میں مضبوط امیدوار بن کر سامنے آ چکی ہے۔
Load/Hide Comments