فلپائن میں اسلامی تدفین کا قانون منظور

غیر مسلم اکثریتی ملک فلپائن نے اقلیتوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ اب فلپائنی مسلمانوں کو ان کی اسلامی روایات کے مطابق فوری تدفین کا حق حاصل ہوگا — حتیٰ کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ سے پہلے بھی۔
11 اپریل کو دستخط شدہ “اسلامی تدفین ایکٹ” کے تحت اسپتال یا دیگر ادارے بقایا جات یا فیس کی بنیاد پر میت روک نہیں سکتے۔ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ یا قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
یہ قانون نہ صرف مسلمانوں کے مذہبی حق کی فتح ہے بلکہ ایک مثال بھی کہ اقلیتوں کے احترام سے معاشرے مضبوط بنتے ہیں۔
فلپائن کا یہ قدم قابلِ ستائش ہے — کیا باقی دنیا سیکھے گی؟
Load/Hide Comments