خواجہ آصف کا بھارت کو چیلنج: “بزدلوں کی طرح چھپنے کے بجائے سامنے آؤ، دو دو ہاتھ کرتے ہیں!”

بھارتی جارحیت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے دشمن کو للکارتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر بھارت میں ہمت ہے تو سامنے سے آکر لڑے، چھپ کر وار کرنا بزدلی کی علامت ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی جرات بھی نہیں کر سکے، بلکہ انہوں نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کیا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، اور اس سے کہیں زیادہ مؤثر انداز میں دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی یہ بزدلانہ حرکت اس کے کمزور اعصاب اور خوف کو ظاہر کرتی ہے۔ وزیر دفاع نے بھارتی قیادت کو للکارتے ہوئے کہا کہ میدان میں آؤ، دو دو ہاتھ کرتے ہیں۔ خواجہ آصف کے اس جارحانہ اور پراعتماد بیان نے پاکستانی عوام کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں، اور دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے نہ صرف تیار ہے بلکہ دشمن کو اس کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔