لاہور: فسطائیت اور لاقانونیت کے خلاف آواز بلند عمران خان، بشریٰ بی بی اور دیگر بے گناہ قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
عمران خان، بشریٰ بی بی اور دیگر بے گناہ قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
لاہور میں ایک بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تحریکِ انصافے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد چیئرمین عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دیگر بے جرم قید پی ٹی آئی قائدین و کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرنا تھا۔
شرکاء نے موجودہ حکومت کی فسطائیت، لاقانونیت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور واضح کیا کہ ظلم کا یہ دور زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا۔
ریلی میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کا جنازہ نکل چکا ہے، اور یہ جدوجہد صرف افراد کی نہیں بلکہ آئین، قانون اور جمہوریت کے تحفظ کی جدوجہد ہے۔
شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا:
“قید و بند کی صعوبتیں ہمیں جھکا نہیں سکتیں”
“آئین کی بحالی، عوام کی فتح”
“عمران خان ہمارا رہنما، رہائی اس کا حق”
قوم اب بیدار ہو چکی ہے، اور یہ پیغام واضح ہے: ظلم، جبر اور غیر آئینی ہتھکنڈے اب مزید برداشت نہیں کیے جائیں گے۔



