زندگی بچانے والا ٹیسٹ: کمر کے پانی کا ٹیسٹ (لمبر پنکچر) آپ کے بچے کی صحت کی حفاظت کرتا ہے!

کمر کے پانی کا ٹیسٹ دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے گرد موجود مائع کا تجزیہ کر کے گردن توڑ بخار (میننجائٹس) جیسے سنگین انفیکشن کی فوری تشخیص میں مدد دیتا ہے۔ یہ ٹیسٹ وقت پر بیماری کا پتہ لگا کر بروقت علاج ممکن بناتا ہے، ورنہ بیماری بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ اس کے بغیر کئی پیچیدگیاں جنم لے سکتی ہیں، جیسے سماعت کا نقصان، ذہنی کمزوری، اور حتیٰ کہ موت۔
بدقسمتی سے، معاشرے میں اس ٹیسٹ کے حوالے سے غلط فہمیاں عام ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ مکمل محفوظ اور مؤثر طریقہ ہے جس سے ہلکی پھلکی عارضی تکلیف کے سوا کوئی مستقل نقصان نہیں ہوتا۔
اگر آپ کے بچے میں تیز بخار، گردن کی سختی، غنودگی یا جھٹکے جیسے علامات ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اور کمر کے پانی کا ٹیسٹ کروانے میں تاخیر نہ کریں۔ یہ آپ کے بچے کی جان بچا سکتا ہے!
Load/Hide Comments