ملتان: پانچ ماہ میں 8 کروڑ 7 لاکھ سے زائد جرمانے، سٹی ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

ملتان میں سی ٹی او سردار موارہن خان کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ 50 ہزار 513 شہریوں کو جرمانے کیے گئے جن کی رقم 8 کروڑ 7 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اوور سپیڈنگ پر 1397 چالان، کالے شیشوں پر 7500 سے زائد چالان، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے 27 ہزار سے زائد، اور بغیر رجسٹریشن والی گاڑیوں کے 20 ہزار سے زائد چالان کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 7 ہزار سے زائد اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر 5 ہزار سے زائد چالان کیے گئے۔

کریک ڈاؤن کے دوران 19 ہزار گاڑیاں بند کی گئیں اور 400 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس مہم کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانا اور سڑکوں پر حفاظتی نظام کو بہتر بنانا ہے۔
کیا کچھ نیا ہو نے جا رہا ہے؟؟؟ اڈیالہ جیل کے ارد گرد کے حالات تبدیل

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں