پوپ فرانسس کی آخری رسومات، اسرائیل کا کوئی اعلیٰ عہدیدار شریک نہیں ہوگا

ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں دنیا بھر سے اعلیٰ قیادت کی شرکت متوقع ہے، تاہم اسرائیل کی جانب سے کسی اعلیٰ حکومتی شخصیت کی عدم شرکت نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔
اس موقع پر اسرائیل کی نمائندگی صرف ویٹیکن میں اس کے سفیر، یارون سیدمان کریں گے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر اسرائیل کی پالیسیوں، خاص طور پر غزہ میں حالیہ کارروائیوں پر سخت تنقید ہو رہی ہے، اور سفارتی تنہائی کا تاثر گہرا ہوتا جا رہا ہے۔
کیا آپ سمجھتے ہیں یہ فیصلہ علامتی ہے یا محض سفارتی تقاضا؟
Load/Hide Comments