اب 20 سال سے پرانی گاڑیاں موٹروے پر نہیں چلیں گی” — عبدالعلیم خان کا بڑا اعلان

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر کہا کہ بار بار ہونے والے حادثات پر تشویش ہے، اور اب جانوں کی حفاظت کے لیے سخت فیصلے ناگزیر ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کو موٹروے پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر موصوف نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا معائنہ کیا، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور آئی جی موٹروے کو ہدایت دی کہ حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی بنائی جائے۔
یہ فیصلہ اگرچہ سخت محسوس ہو سکتا ہے، لیکن وزیر کے مطابق یہ اقدام قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔
Load/Hide Comments