پہلگام حملہ فالس فلیگ نکلا؟ مودی سرکار کی اپنی ایف آئی آر نے ہی پردہ چاک کر دیا!

پہلگام میں ہونے والے مبینہ دہشت گرد حملے کی حقیقت اب دھند سے نکل کر سامنے آ چکی ہے۔ ہندوستانی پولیس کی اپنی ایف آئی آر نے خود مودی حکومت کے بیانیے کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ نہ صرف حملے کی نوعیت مشکوک ثابت ہوئی، بلکہ اس واقعے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی تیاری بھی پہلے سے مکمل دکھائی دیتی ہے۔

پہلگام پولیس اسٹیشن، جائے وقوعہ سے تقریباً چھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ایف آئی آر میں درج وقت کے مطابق حملہ 13:50 سے 14:20 تک جاری رہا، لیکن محض دس منٹ بعد، یعنی 14:30 پر ایف آئی آر درج ہونا کسی پیشگی اسکرپٹ کا حصہ لگتا ہے۔ یہ غیر معمولی رفتار اس بات کی دلیل ہے کہ واقعہ پہلے سے منصوبہ بند تھا۔

مزید حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایف آئی آر میں فوراً “نامعلوم سرحد پار دہشت گردوں” کو ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا، گویا کسی بھی آزاد تحقیق یا غیر جانبدار انکوائری کی گنجائش ہی نہ چھوڑی گئی ہو۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایف آئی آر حقیقت کے بجائے پہلے سے لکھی گئی کہانی کو قانونی شکل دینے کی ایک جلد بازی تھی۔

اس تضاد کی انتہا یہ ہے کہ ایف آئی آر میں اندھا دھند فائرنگ کا ذکر ہے، جبکہ مودی حکومت اور اس کے ہم نوا میڈیا چینلز اسے “ٹارگیٹڈ کلنگ” کہہ کر پیش کر رہے ہیں۔ جب بیانیہ ہی متضاد ہو تو سچائی کیسے قائم رہ سکتی ہے؟

سب سے زیادہ چونکا دینے والا پہلو ایف آئی آر کا وہ جملہ ہے جو کسی سرکاری تفتیش کا نہیں بلکہ پروپیگنڈہ بیان کا حصہ لگتا ہے: ’’بیرونی آقاؤں کی ایماء پر کارروائی۔‘‘ ایسے جملے ایف آئی آر میں شامل کرنا اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ حملے کی نوعیت، مقاصد اور ذمہ داری پہلے سے طے شدہ تھی۔

یہ سارا ڈرامہ ایک ناکام کوشش بن چکا ہے۔ عالمی سطح پر بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کی ساکھ بری طرح متاثر ہو رہی ہے، اور پہلگام کا یہ واقعہ بھی اسی فہرست میں ایک اور شرمندگی بن کر جُڑ چکا ہے۔

ایسے اقدامات نہ صرف خود بھارت کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہیں، بلکہ جنوبی ایشیا کے حساس خطے میں امن کے امکانات کو بھی دھندلا دیتے ہیں۔ اگر مودی حکومت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتی رہے گی، تو یہ خطہ ایک بڑے بحران کی طرف دھکیلا جا سکتا ہے۔“اگر انڈیا نے پاکستان پر حملے کی جرات کی، تو اسے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا” — خواجہ آصف کا دو ٹوک پیغام

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں