“پہلگام کا فالس فلیگ بے نقاب — بھارت کو نہ صرف ناکامی بلکہ عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا”

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کی جانب سے رچایا گیا مبینہ فالس فلیگ آپریشن عالمی اور علاقائی سطح پر بُری طرح بے نقاب ہو گیا، جس کے بعد نئی دہلی کو شدید سفارتی دباؤ اور عالمی بدنامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کیا پہلگام حملہ ایک اور فالس فلیگ آپریشن تھا؟
ذرائع کے مطابق بھارتی سیکیورٹی اداروں نے ایک جھوٹا حملہ خود ترتیب دے کر اسے “دہشتگردی” کا رنگ دینے کی کوشش کی، تاکہ پاکستان پر الزام عائد کیا جا سکے اور بین الاقوامی ہمدردی سمیٹی جا سکے۔ تاہم، سوشل میڈیا، مقامی ذرائع، اور غیر جانبدار مبصرین نے جلد ہی اس ڈرامے کی قلعی کھول دی۔

واقعات کے تضادات، جعلی فوٹیج، اور مبینہ “حملہ آوروں” کی شناخت میں خامیوں نے بھارتی بیانیے کو کمزور کر دیا۔ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اس پر سوالات اٹھائے ہیں۔

بھارت کی اس ناکام چال کو کشمیری عوام نے بھی مسترد کرتے ہوئے شدید ردعمل دیا ہے۔ مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر اس ڈرامے کے خلاف آواز بلند کی اور اسے کشمیریوں کے حقیقی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو بدنام کرنے کی کوشش قرار دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں