“خوشی کی دوڑ میں پاکستان سب سے آگے — گیلپ کی رپورٹ میں پاکستانی 8ویں خوش باش قوم قرار”

روے اور اعداد و شمار کے عالمی سطح پر معتبر ادارے گیلپ نے 2025 کے لیے دنیا کی خوش باش قوموں کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان نے حیران کن طور پر آٹھویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق، سروے میں شامل 72 فیصد پاکستانیوں نے تمام تر معاشی و سیاسی مشکلات کے باوجود اپنی زندگی سے خوشی کا اظہار کیا۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ پاکستانی معاشرہ امید، خاندانی رشتوں، اور سماجی جڑت جیسے عناصر کی بدولت نفسیاتی طور پر نسبتاً مضبوط ہے۔
رپورٹ میں چین 86 فیصد مثبت جوابات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جب کہ بھارت فہرست میں آخری نمبر پر نظر آیا۔ بھارت میں صرف 31 فیصد شہری خود کو خوش کہتے ہیں جب کہ 34 فیصد نے زندگی سے مایوسی کا اظہار کیا، جو مودی سرکار کے دعوؤں اور زمینی حقائق کے درمیان واضح فرق کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ انڈیکس محض آمدنی یا معیشت کے بل پر نہیں، بلکہ سماجی تعلقات، عوامی اعتماد، اور ایک دوسرے کی مدد کرنے جیسے عوامل کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے۔
مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی الگ رپورٹ میں بھی پاکستان نے بھارت سے بہتر پوزیشن حاصل کی—پاکستان 109ویں اور بھارت 118ویں نمبر پر رہا۔
یہ نتائج عالمی سطح پر پاکستان کی سافٹ امیج، ثقافتی ہم آہنگی اور عوامی مزاج کی مثبت عکاسی کرتے ہیں۔