“پاک بحریہ دشمن کو بحیرہ عرب میں غرق کرنے کے لیے تیار!”

پاکستان نیوی نے دشمن کے مزموم ارادے بھانپتے ہوئے اپنے جنگی جہاز سمندر میں تعینات کر دیے ہیں، اور بھارتی بحری بیڑے کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی موجودہ صلاحیت پاکستان کے لیے کوئی بڑا خطرہ نہیں، بلکہ بھارتی بحری اثاثے خود ایک پُرکشش ہدف بن جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مضحکہ خیز دعووں پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان نے واضح کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ اگر بھارت میلی نگاہ سے پاکستان کی طرف بڑھا، تو اس کے جہازوں کو بحیرہ عرب میں غرق کر دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments