بھارتی چینلز پر گونج اٹھا پاکستانی جنگی نغمہ — “ہم تم کو دھول چٹا دیں گے!”

بھارت کی جانب سے درجنوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کے بعد، پاکستان کی انفارمیشن منسٹری نے جوابی کارروائی میں تخلیقی اور ڈیجیٹل محاذ پر کمال چال چلی ہے۔ یوٹیوب پر بھارتی نیوز چینلز کو دیے جانے والے اشتہارات میں اب پاکستانی جنگی نغمے سنائی دے رہے ہیں، جن میں ہماری فضائیہ، بحریہ، اور بری فوج کی دلیرانہ جھلکیاں شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یوٹیوب اشتہارات میں “ٹارگٹ آڈینس” اور “چینل سلیکشن” کی سہولت استعمال کی گئی ہے، یعنی اشتہار وہیں چلایا جا رہا ہے جہاں چوٹ سب سے زیادہ محسوس ہو—براہِ راست بھارتیوں کے موبائل، لیپ ٹاپ اور ٹی وی اسکرینز پر۔ اور ان بے چارے بھارتی ناظرین کو کم از کم پانچ سیکنڈ تک یہ اشتہار برداشت کرنا پڑتا ہے، جس میں “ہم تم کو دھول چٹا دیں گے” جیسے بول اور گرجتے توپوں کے کلپس شامل ہوتے ہیں۔
سوچیں ذرا، جب کسی بھارتی چینل پر جنرل بخشی جیسے تجزیہ نگار، منہ سے جھاگ نکالتے ہوئے حب الوطنی کا بھاشن دے رہے ہوں اور عین اس دوران پاکستانی جنگی طیارے اور میزائلوں کی ویڈیو چل پڑے—تو اس کا اثر کتنا “دھماکہ خیز” ہو گا۔
بلاشبہ، یہ ڈیجیٹل دور کا “پیسہ وصول” وار ہے۔ پاکستان کی انفارمیشن منسٹری نے اشتہار کے ایک تیر سے کئی شکار کیے: جواب بھی دے دیا، مؤثر بھی رہا، اور سوشل میڈیا پر خوب داد بھی سمیٹی۔
پاک بھارت کشیدگی ، حکومت کا سینکڑوں رضاکار بھرتی کرنے کافیصلہ