اکستان کا بھارت کے خلاف بڑا فیصلہ — پانی روکنے کو “اعلان جنگ” قرار، سخت جوابی اقدامات کا اعلان

جنگی تیاریوں کا مظاہرہ — پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں بھرپور مشقیں

اسلام آباد میں منعقدہ ہنگامی قومی سلامتی اجلاس کے بعد پاکستان نے بھارت کے پانی روکنے کے عمل کو ملک کے خلاف اعلانِ جنگ قرار دیا ہے۔ اس کے فوری جواب میں پاکستان نے بھارت سے آنے والی تمام فضائی کمپنیوں پر فضائی حدود بند کر دی ہے، واہگہ بارڈر سیل کر دیا گیا ہے اور بھارت کے ساتھ ہونے والی تمام تجارتی راہداریوں کو معطل کر دیا گیا ہے، چاہے وہ تیسرے ممالک کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو رہی ہوں۔

بھارتی دفاعی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ افراد قرار دے کر فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ سارک کے تحت جاری کردہ تمام بھارتی ویزے معطل کر دیے گئے ہیں، صرف سکھ یاتریوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان شملہ معاہدے سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کی معطلی پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان لائن آف کنٹرول کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ اس پیش رفت نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے ممکنہ فوجی اقدام کے امکان کو انتہائی سنجیدہ بنا دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں