“پاکستان کا واضح اعلان: بھارت کیخلاف آپریشن اُس وقت تک نہیں رکے گا جب تک دشمن کے تمام حملہ آور اڈے مکمل طور پر تباہ نہیں ہو جاتے!”

پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے جواب میں “آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد بھارت کے تمام حملہ آور اڈوں کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔ پاکستانی فوج نے پٹھان کوٹ، ادھم پور، گجرات، اور راجستھان میں موجود بھارتی ایئر بیسز کو نشانہ بنایا ہے، جن میں سے ادھم پور ایئر بیس کو “فتح ون 3” میزائلوں سے تباہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، بیاس میں واقع براہموس میزائل سٹوریج کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ڈرونز نئی دہلی تک پہنچ گئے ہیں اور بھارتی ملٹری سیٹلائٹس کو جام کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کے جوابی حملے میں بھارت کی اہم شخصیت بھی ہلاک ہوئی ہے۔ پاکستانی فوج نے واضح کیا ہے کہ یہ آپریشن اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک بھارت کے وہ تمام بیسز مکمل طور پر تباہ نہیں ہو جاتے، جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے تھے۔

اس دوران، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رابطہ کیا ہے اور دونوں ممالک سے کشیدگی کم کرنے کے لیے تعمیری بات چیت شروع کرنے کی پیشکش کی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں