پاکستان کا تجارتی خسارہ 952 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر!

پاکستان کا تجارتی خسارہ رواں مالی سال میں 952 ارب روپے تک جا پہنچا ہے، جو گزشتہ تین سال کے مقابلے میں سب سے بلند سطح ہے۔ درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں سست روی اس خسارے کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔
اس بڑھتے ہوئے خسارے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور کرنسی پر دباؤ بڑھ رہا ہے، جب کہ معیشت کو مزید چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری اور مؤثر معاشی اصلاحات نہ کی گئیں تو آئندہ مہینوں میں صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے۔
Load/Hide Comments