رانا ثناءاللہ کی سینٹ میں واپسی کی تیاری — ن لیگ نے بڑا فیصلہ کر لیا!

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا گیا، جس کا باقاعدہ اعلان آج لاہور میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، رانا ثناءاللہ کو سینٹ میں پارٹی کی نمائندگی سونپنے کا فیصلہ اُن کے وسیع سیاسی تجربے، پارلیمانی حکمت عملی میں مہارت اور پنجاب کی سیاست پر گہری گرفت کے باعث کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سمجھتی ہے کہ وہ ایوانِ بالا میں نہ صرف پارٹی مؤقف مؤثر انداز میں پیش کریں گے بلکہ اپوزیشن کا مؤثر جواب بھی بنیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ کا سینیٹ میں جانا ایک اسٹریٹجک قدم ہے، کیونکہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو اکثریت حاصل ہے اور اس کے تحت وہ با آسانی سینیٹ نشست جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔

رانا ثناءاللہ نے پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینیٹ کے فورم کو عوامی مسائل اجاگر کرنے اور آئینی و جمہوری بالادستی کے فروغ کے لیے استعمال کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو فعال بنانا اور قانون سازی کے عمل کو مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور وہ اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آخر میں سینیٹ کی متعدد نشستوں پر انتخابات متوقع ہیں، اور سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں